وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جائیں، شعمون عباسی کی اپیل

اتوار 5 اپریل 2020 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ تھائی لینڈ میں پھنسے اداکار اور ہدایتکار شعمون عباسی نے اپنے پیغام میں حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان کی ان کی ٹیم کے 20 ارکان سمیت وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔شعمون عباسی اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے وہاں گئے تھے کہ فلائیٹس آپریشن بند ہو جانے کے باعث وہاں پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سرکاری عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کی واپسی کے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ یہاں ان کے علاوہ123 پاکستانی اور بھی محصور ہیں جو وطن واپسی کے لئے حکومت سے مدد کے طلب گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلد ان کی دادرسی کی جائے گی۔انہیں پی آئی اے کی جانب سے تسلی بھی دی گئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کب ان کو کوئی پرواز پاکستان واپس کے کر جائے گی۔
وقت اشاعت : 05/04/2020 - 13:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :