غیر ملکی شہریوں کے خلاف متنازعہ بیان پر کویتی اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا

اتوار 5 اپریل 2020 13:30

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) کویت کی نامور اداکارہ حیاة الفہدکو غیر ملکی شہریوں کو کویت سے باہر نکالنے کے بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق 71 سالہ اداکارہ حیاة الفہد نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تارکین وطن کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تنگ آچکے ہیں، اگر ہم بیمار ہو گئے تو ہمارے لیے ہسپتال نہیں رہیں گے۔ انہوں نے تارکین کو کویت سے باہر نکال کر صحرا میں رکھنے کی بھی تجویز دی۔ واضع رہے کہ اداکارہ کے اس بیان سے بیشتر ٹوئٹر صارفین نے اختلاف کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کویت کی معیشت کا انحصار تارکین وطن پر ہے اور اداکاہ کا یہ بیان انتہائی غیر مناسب ہے۔
وقت اشاعت : 05/04/2020 - 13:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :