پٹیالہ گھرانے کے نامورکلاسیکل گلوکاراسد امانت علی خان کی 13ویں برسی 8اپریل کو منائی جائے گی

پیر 6 اپریل 2020 12:51

پٹیالہ گھرانے کے نامورکلاسیکل گلوکاراسد امانت علی خان کی 13ویں برسی 8اپریل کو منائی جائے گی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پٹیالہ گھرانے کے نامورکلاسیکل گلوکاراسد امانت علی خان کی 13ویں برسی 8اپریل کو منائی جائے گی۔ اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ سے منوائی۔

اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔ اسد امانت علی خان نے کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان میں چار چاند لگائے۔ان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 12:51:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :