عاطف اسلم کی آذان کی ویڈیو نے مقبولیت حاصل کرلی

پیر 6 اپریل 2020 21:43

عاطف اسلم کی آذان کی ویڈیو نے مقبولیت حاصل کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کی آواز میں آذان کی ویڈیو عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اذان کی ویڈیو شیئر کی جس میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں خانہ کعبہ، گنبد خضری، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی۔ دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر تاجدارِ حرم بھی پڑھی۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام تاجدارحرم اور حمد باری تعالی وہی خدا ہے کی پذیرائی دنیا بھر میں ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 21:43:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :