علی ظفر نے صبا قمر کی فرمائش پر گاناسنا دیا

پیر 6 اپریل 2020 21:43

علی ظفر نے صبا قمر کی فرمائش پر گاناسنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی اداکارہ صبا قمر کی فرمائش پر گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ صبا قمر نے علی ظفر سے گلابی آنکھیں گانا سنانے کی فرمائش کی جس پرعلی ظفر نے گٹار بجاتے ہوئے ضباقمر کو گانے کے بول گا کر سنائے۔ صباقمر نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام فنکاروں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیاہے ، ہم سب ایک دوسرے کو سراہ رہے ہیں جوکہ شوبز انڈسٹری کی کامیابی کیلئے ایک بہت اہم ہے۔

وقت اشاعت : 06/04/2020 - 21:43:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :