کیٹی پیری دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

پیر 8 جولائی 2013 15:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جولائی 2013ء) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو رواں برس کے لئے دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی گلوکارہ کو یہ اعزاز بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی مرتب کردہ فہرست میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہالی وڈ اداکارہ ملا کیونس رہیں جو گزشتہ برس پہلے نمبر پر موجود تھیں۔تیسرا نمبر کرسٹینا ہینڈرک کے نام رہا تو چوتھے پر سلور لائننگ بک پر آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی جنیفر لارنس رہیں۔اسی طرح ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس پانچویں، اسکارلٹ جونسن چھٹے، انجلینا جولی ساتویں، گلوکارہ بیونسے آٹھویں، گیزلی بیونڈچین نویں اور امبر ہیراڈ دسویں پرکشش ترین خاتون کی حقدار قرار پائیں۔

وقت اشاعت : 08/07/2013 - 15:02:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :