کوروناکیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے خراج تحسین کے مسحق ہیں‘ ردا عاصم

حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی ،جان لیوا آفت سے بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کرنا ہو گا

منگل 7 اپریل 2020 11:51

کوروناکیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے خراج تحسین کے مسحق ہیں‘ ردا عاصم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) نامور اداکارہ ردا عاصم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف صف اول پر کھڑے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف، پاک آرمی ،پولیس اور میڈیا نمائندگان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے اور تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے تنہا کچھ نہیں کر سکتی اور اس جان لیوا آفت سے بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا اورحکومت کے بتائے ہوئے طریق کار کو اپناتے ہوئے کچھ عرصہ کیلئے خود کو دوسروں سے الگ رکھنا ہوگا تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔انہوںنے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ اس ناگہانی آفت کو جلد از جلد اپنے بندوں سے دور کرے اور ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائے۔
وقت اشاعت : 07/04/2020 - 11:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :