مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک میں موجود نہ پربہت افسردہ ہوں ‘ میرا

نیو یارک میں حالات انتہائی خراب ہیں اور خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے ‘ گفتگو

منگل 7 اپریل 2020 11:51

مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک میں موجود نہ پربہت افسردہ ہوں ‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے بہت افسردہ ہوں ،نیو یارک میں حالات انتہائی خراب ہیں اور خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ مختلف ذرائع سے پاکستان کے حوالے سے خبریں ملتی ہیں جنہیں سن کر دل بہت دکھی ہے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک میں موجود نہ ہونے پر بہت افسرد ہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور قوم مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے ، وطن واپسی پر مجھ سے جس قدر ممکن ہو سکا مستحق افراد کی مدد کروں گی ۔ میرا نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ گھر میں موجود رہ کر نہ صرف اپنی بلکہ اپنے گھر والوں کی جانوں کو محفوظ رکھیں ۔

وقت اشاعت : 07/04/2020 - 11:51:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :