فرحان سعیدکی دوبارہ سوشل میڈیا پر واپسی

منگل 7 اپریل 2020 13:33

فرحان سعیدکی دوبارہ سوشل میڈیا پر واپسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) اداکار فرحان سعید نے دوبارہ سے سوشل میڈیا پر شمولیت اختیار کر لی۔ فرحان سعید نے کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دوبارہ سے سوشل میڈیا جوئن کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر رہے تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام اور سٹیج کو بہت یاد کرتے ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ یہ سب حالات جلد ٹھیک ہوں تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔

وقت اشاعت : 07/04/2020 - 13:33:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :