اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کو شکست دینی ہو گی،ملک علی احسن

گھروں میں رہیں اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،عوامی گلوکار کی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 اپریل 2020 13:13

اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کو شکست دینی ہو گی،ملک علی احسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) پاکستانی عوامی گلوکار ملک علی احسن کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کو شکست دینی ہو گی جب ہر فرد کورونا کو شکست دینے کی ٹھان لے گا تو کورونا کا جلد خاتمہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے گھروں میں رہیں اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،ملک علی احسن کا کہنا ہے کہ ان دنوں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کام کاج میں اس کا ساتھ دیتا ہوں اسی طرح وقت گزر جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2020 - 13:13:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :