سکینہ سمو کی اگلی فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گی، ماہرہ خان

جمعرات 9 اپریل 2020 11:33

سکینہ سمو کی اگلی فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گی، ماہرہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ سکینہ سمو کی اگلی فلم میں ضرور کام کرنا چاہیں۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں اداکارہ اور ہدایت کارہ سکینہ سمو کے اگلی فلم میں کام کرنے کی پیش کش پر حامی بھرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کبھی بھی کام کرنا چاہیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک فالور کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ محنت پر یقین رکھتی ہیں اور سینئر اداکاروں کی طرف سے کی گئی منفی باتوں کو بعض اوقات برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن وہ ہر حال میں اپنی سوچ مثبت رکھتی ہیں۔یاد رہے کہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ہے جس میں وہ اداکار فہد مصطفی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 09/04/2020 - 11:33:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :