علی بدرمیاندادخان کی کرونا کے حوالے سے تیار کی گئی دعا’’کردے ختم مولا سب کی بیماری‘‘ریلیز کردی گئی

یہ ایسی دعا ہے کہ آپ کے ندامت کے آنسو خودبخود نکل آئیں گے ہمارا رب ہمیں اس مشکل سے ضرور نکالے گا۔علی بدرمیاندادخان

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) معروف قوال و گلوکار علی بدرمیاندادخان کی کرونا وائرس کے حوالے سے تیار کی گئی دعا’’کردے ختم مولا سب کی بیماری‘‘ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس دعا کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس خصوصی دعاکی شاعری ایم ایس عابدکی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک ربیع علی نے ترتیب دیاہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن جواد امجد نے دی ہے اس ویڈیو گیت کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران علی بدرمیاندادخان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بے گناہ لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں اس لیئے پوری دنیا اس مشکل گھڑی میں اپنے رب کو یاد کرے کیوں کہ اس کے علاوہ اور کوئی ہماری مدد نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

علی بدرمیاندادخان نے کہاکہ میں نے یہ دعا خصوصی طور پر اس موذی مرض کے حوالے سے تیار کی ہے جسے تھر پروڈکشن نے ریلیز کردیا ہے سب لوگ اس دعاکو دیکھیں اور اپنے رب سے معافی مانگیں ۔

علی بدرمیاندادخان نے مذید کہاکہ میری سب سے اپیل ہے اپنے دل صاف کریں اور یہ دعا ضرور شیئر کریں یہ ایسی دعا ہے کہ آپ کے ندامت کے آنسو خودبخود نکل آئیں گے اور انشااللہ ہمارا رب ہمیں اس مشکل سے ضرور نکالے گااور ہمیںا س موزی مرض کی مذید تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے گا۔
وقت اشاعت : 09/04/2020 - 12:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :