ماہرہ خان نے گھر میں ڈسٹنگ کرنے کو مشکل کام قرار دیدیا

جمعرات 9 اپریل 2020 14:24

ماہرہ خان نے گھر میں ڈسٹنگ کرنے کو مشکل کام قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) اداکارہ ماہرہ خان نے گھر میں ڈسٹنگ کرنے کو مشکل کام قرار دیا ہے۔ ماہرہ خان نے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر سوالات و جوابات کا سیشن کیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں ڈسٹنگ، جھاڑو اور برتن دھونے میں کون سا کام مشکل لگتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹنگ کرنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ایک مداح نے ان سے دوبارہ ڈرامہ کرنے بارے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ فلموں کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد جلد نئے ڈرامہ میں بھی کام کریں گی۔

وقت اشاعت : 09/04/2020 - 14:24:47

Rlated Stars :