وقار ذکاء کے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر، عدالت نے پروگرام بند کردیا

پروگرام بند کرنے کے علاوہ نجی ٹی وی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو ادا کرنے کی ہدایت کردی

جمعہ 10 اپریل 2020 11:42

وقار ذکاء کے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر، عدالت نے پروگرام بند کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بول انٹرٹینمٹ پر چلنے والے وقار ذکاء کے پروگرام’’ چیمپیئنز‘‘ پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ کے پروگرام’’ چیمپیئنز‘‘ پر قابل اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20 جنوری کو پابندی عائد کرتے ہوئے چینل کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

نجی ٹی وی کی انتظامیہ نے پیمرا کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس کے بعد کیس کی متعدد سماعتیں ہوئیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے چیمپیئنز پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابلِ اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی ہونے پر پروگرام کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کردی اور نجی ٹی وی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
وقت اشاعت : 10/04/2020 - 11:42:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :