اداکاری کا فن مجھے ورثے میں ملا ہے ،ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتا ہوں‘ احد رضا میر

زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو رکھنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں ‘ انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 11 اپریل 2020 11:39

اداکاری کا فن مجھے ورثے میں ملا ہے ،ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتا ہوں‘ احد رضا میر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء)نامور اداکاراحد رضا میر نے کہا ہے کہ اداکاری کا فن مجھے ورثے میں ملا ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اپنے خاندان کی عزت میں اضافہ کروں جس کے لئے بڑا سوچ سمجھ کر قدم اٹھا تا ہوں، ہر پراجیکٹ میں مختلف کردار نبھانا چاہتا ہوں تاکہ میرے پرستار یکسانیت کا شکار نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں احد رضا میر نے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو رکھنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں اور میں اسی ڈگر پر چل رہا ہوں ۔

انہوںنے کہا کہ والد محترم کی وجہ سے اداکاری کے فن کو سمجھنے میں بڑی مدد ملی ہے اور اگریہ کہا جائے مجھے اداکاری کا فن ورثے میں ملا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا ۔ میری کوشش ہے کہ اپنے کام سے اپنے خاندان کی عزت میں اضافہ کروں اور اس کے لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتا ہوں۔
وقت اشاعت : 11/04/2020 - 11:39:01

Rlated Stars :