ارمینہ خان کا کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹروں کو خراج تحسین

گھروں پر رہ کر زندگیاں بچائی جائیں، پاکستانی اداکارہ کا پیغام

ہفتہ 11 اپریل 2020 12:06

ارمینہ خان کا کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹروں کو خراج تحسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء) پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی تصویر شیئرکی ہے،انہوں نے پیغام میں لکھا کہ اس تصویر کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

(جاری ہے)

ارمینہ خان نے لکھا کہ ان کو گھر میں ازخود تنہائی اختیار کئے 20 دن ہوگئے ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ باہر دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ارمینہ خان نے اپنے پیغا م میں لکھا کہ گھروں پر رہ کر زندگیاں بچائی جائیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2020 - 12:06:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :