چنائے ایکسپرس“ کے گانے ”کشمیر میں، تو کنیا کماری“ کی ویڈیو جاری

ہفتہ 13 جولائی 2013 13:01

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13جولائی 2013ء)2007ء کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی ایکشن کامیڈی فلم ”چنائے ایکسپرس“ کے نئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ ”کشمیر میں، تو کنیا کماری، نارتھ ساوٴتھ کی مٹ گئی دیکھو دوری ہی ساری“ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ، سونیدھی چوہان اور نیتی موہن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی ہیروئن دپیکا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔

ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ”چنائے ایکسپریس“ میں شاہ رْخ اور دپیکا کے ساتھ ساتھ ستھیا راج، منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

شاہ رْخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم ”اوم شانتی اوم“ کی جوڑی پھر ساتھ نظر آئے گی جس کی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم ”چنائے ایکسپرس“ یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر 8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/07/2013 - 13:01:44

Rlated Stars :