پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں،صباء فیصل

پیر 13 اپریل 2020 13:06

پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں،صباء فیصل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2020ء) اداکارہ صباء فیصل نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی والدہ کے پاندان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں رہ جاتی ہیں اور اپنے پیارے نہ جانے کہاں چلے جاتے ہیں، پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پاندان سے ان کی بہت انمول یادیں وابستہ ہیں۔سینیئر اداکارہ صباء فیصل ان دنوں ڈرامہ سیریل’’تھوڑا سا حق‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/04/2020 - 13:06:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :