پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے بھارتیوں کو وارننگ

کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بھارتی تنظیم

منگل 14 اپریل 2020 13:19

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے بھارتیوں کو وارننگ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) بھارت میں فلمی صنعت کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) نے بھارتی فنکاروں کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی کے ساتھ کام نہ کریں۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں اپنے تمام اراکین کو خبردار کیا گیا کہ پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فرام سمیت کہیں بھی کسی قسم کا کام نہ کریں۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز نے اس بات کو افسوس ناک قرار دیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران کچھ بھارتی آرٹسٹ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں کے ساتھ نئے پروجیکٹس کی تیاری کے مراحل میں ہیں۔بھارتی تنظیم نے خبردار کیا کہ کسی بھی پاکستانی فنکار یا گلوکارکے ساتھ کسی بھی قسم کا کام کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/04/2020 - 13:19:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :