کسی نے سوچا بھی نہیں تھاایک وباء سے دنیا کا نظام تہس نہس ہو جائیگا‘ خوشبو

مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام نے ہمیشہ کی طرح انسانیت کی مثالیں قائم ہیں

بدھ 15 اپریل 2020 12:05

کسی نے سوچا بھی نہیں تھاایک وباء سے دنیا کا نظام تہس نہس ہو جائیگا‘ خوشبو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) ناموراداکارہ خوشبونے کہا ہے کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھاکہ ایک ایسی وباء آئے گی جس سے پوری دنیا کا نظام تہس نہس ہو جائے گا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نے ہمیشہ کی طرح انسانیت کی مثالیں قائم ہیں اور مستحق بہن بھائیوں کی مدد کیلئے عملی طور پر میدان میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے اور معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی نظر آرہی ہے ۔

اس وبا ء نے لوگوں کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور کچھ لوگ راہ راست پر آئے ہیں لیکن ایسے بھی ہیں جنہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑااور ایسے ہی لوگوں کے لئے کہا گیا ہے کہ ان کی رسی دراز کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگوں نے ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں انسانیت کا جذبہ دکھایا ہے او رمستحق لوگوں کی مدد کیلئے عملی طو رپر میدان میں آئے ہیں جو قابل تحسین ہے ۔
وقت اشاعت : 15/04/2020 - 12:05:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :