ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ اب پیرس میں بھی لگ گیا

پیر 15 جولائی 2013 13:16

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15جولائی 2013ء)ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ مادام تساو عجائب گھر میں تو ہے ہی لیکن اب ان کا دوسرا مجسمہ پیرس کے سب سے پرانیمومی عجائب گھر موسی گریون کی زینت بن گیا ہے جہاں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا مجسمہ بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

خبر آئی ہے کہ ایشوریا رائے کا ایسا ہی ایک مجسمہ مونٹریا ل میں واقع موسی گریون میوزیم کی نئی برانچ میں بھی رکا جائے گا۔ اس عجائب گھر میں ہالی وڈ کے بہت سے نامور ستاروں کے مجسمے موجود ہیں جن میں بریڈ پٹ ، انجیلینا جولی ، پنولپی کروز ، کیمرون ڈیاز ، لیونارڈو ڈی کیپریو ، سیلین ڈیون شامل ہیں۔ایشوریا رائے ، شاہ رخ خان کے بعد دوسری بالی وڈ اسٹار ہیں جن کا اس قدیم عجائب گھر میں مومی مجسمہ لگایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/07/2013 - 13:16:10

Rlated Stars :