اداکارہ ہیلی بیری نے فرانسیسی اداکار اولیور مارٹینز سے شادی کر لی

پیر 15 جولائی 2013 13:16

لا اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15جولائی 2013ء)آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلی بیری نے فرانسیسی اداکار اولیور مارٹینیز سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

ہیلی بیری اور اولیور مارٹینیز کی شادی فرانس کے علاقے برگنڈی کے قریب ایک گاوٴں کے فارم ہاوٴس میں ہوئی جس میں ساٹھ مہمانوں نے شرکت کی۔ انہوں نے پہلے ایک سِول تقریب میں شادی کی جسکے بعد مذہبی رسومات ایک گرجے ادا کی گئیں۔ انہوں نے شادی کی تقریب میں میڈیا کو دعوت نہیں دی۔ یہ بیری کی تیسری شادی ہے۔ بیری اور مارٹینیز دو ہزار دس سے ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس ماچ میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔

وقت اشاعت : 15/07/2013 - 13:16:45

Rlated Stars :