پرنیتی اور سوشانت کی فلم کا ٹریلر جاری

پیر 15 جولائی 2013 13:18

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15جولائی 2013ء) پرینیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ کی فلم شدھ دیسی رومانس کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم نگری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ کی رومانٹک کامیڈی فلم شدھ دیسی رومانس چھوٹے قصبے کی لڑکی اور لڑکے کے پیار کی کہانی ہے۔ فلم میں رشی کپور اور وانی کپور بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بینڈ باجا بارات اور چک دے جیسی کامیاب فلمیں دینے والے منیش شرما شدھ دیسی رومانس کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں۔ فلم کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔ شدھ دیسی رومانس 13 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/07/2013 - 13:18:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :