اداکارہ کرن ملک کی نامور اداکاروں کے پہناوے پر رائے

جمعرات 16 اپریل 2020 11:35

اداکارہ کرن ملک کی نامور اداکاروں کے پہناوے پر رائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) اداکارہ کرن ملک نے نامور اداکاروں کے پہناوے پر رائے دے دی ۔انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ اداکارہ صبا قمر اچھا لباس پہنتی ہے ، اور ایسا لباس پہنتی ہیں جو ان پر اچھا لگے اور نوشین شاہ جدت پسندی کی قائل ہیں ، انہوںنے کہا کہ ماڈل صدف کنول پر ہر فیشن اچھا لگتا ہے جبکہ اداکارہ اقراء عزیز کو سٹائلیش ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کرن ملک فلم ’’ضرار‘‘ میں اداکار شان شاہد کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/04/2020 - 11:35:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :