بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، سلمان خان

جس کو کورونا ہو رہا ہے وہ اسپتال سے بھاگ رہا ہے، پر بھاگ کے جائو گے کہاں۔ کورونا وائرس امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا

جمعرات 16 اپریل 2020 11:39

بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈائون اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔ایک وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہیکہ بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلے جا رہی ہے، دعا کرو کہ وہ نوبت نہ آئے کہ آپ کو سمجھانے کے لئے فوج بلائی جائے۔

(جاری ہے)

سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پیغام میں مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو کورونا ہو رہا ہے وہ اسپتال سے بھاگ رہا ہے، پر بھاگ کے جائو گے کہاں۔ کورونا وائرس امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا۔ جن لوگوں کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا وہ بھارت کے ڈھیر سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھروں سے نہیں نکلتے تھے لیکن لاک ڈائون میں انہوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کی ڈیوٹی ہے کہ گھروں پر بیٹھیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پورا بھارت لمبے وقت کے لیے گھر پر بیٹھے گا۔ اگر آپ کے اقدامات صحیح ہوتے تو اب تک یہ لاک ڈاون ختم ہو چکا ہوتا۔
وقت اشاعت : 16/04/2020 - 11:39:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :