ایک اچھا اداکار سکرپٹ کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا ہے، میکال ذوالفقار

جمعرات 16 اپریل 2020 12:01

ایک اچھا اداکار سکرپٹ کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا ہے، میکال ذوالفقار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) اداکار میکال ذوالفقار نے کہاکہ ایک اچھا اداکار سکرپٹ کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک اداکار کا کردار کے لئے جنونی اور جذباتی ہونا ضروری ہے جس سے لوگوں کو اس کا اصل تاثر ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اکثر اوقات اداکار ڈرامہ کے مواد سے راضی نہیں ہوتے ہیں اور ان کے لئے اپنے کردار سے راضی ہونا مشکل ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا ڈرامہ ’’رسوائی‘‘ میںا نہوںنے سکرپٹ کے مطابق اپنے کردار کو نبھایا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسے شائقین نے اتنا سراہا ۔

وقت اشاعت : 16/04/2020 - 12:01:29

Rlated Stars :