انڈسڑی کو 50سالوں میں ہر طرح کا رول دیا ، بدر خلیل

ہفتہ 18 اپریل 2020 12:26

انڈسڑی کو 50سالوں میں ہر طرح کا رول دیا ، بدر خلیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2020ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بدر خلیل کا کہنا ہے انہوں نے اپنے فن کا سفر 1968 میں ڈرامہ سیریل ’بی جمالو ‘ میں مرکزی کردار سے شروع کیا اور ان 50سالوں میں انڈسٹری کو چھوٹا بڑا ہر طرح کا رول دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ادکارہ نے بتایا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں عزت شہرت کے علاوہ مداحوں نے بہت پیار دیا ہے۔ 75سالہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور آجکل اپنے بیٹے کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہیں۔واضع رہے کہ ’بدو آپا‘ کے نام سے معروف اداکارہ کو ان کی خدمات کے صلے میں لائف اچیومنٹ ایوارڈکے علاوہ دی لیجنڈ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 18/04/2020 - 12:26:42

Rlated Stars :