عائزہ خان، انمول بلوچ اورفاطمہ حسن کا ایک ساتھ نیا فوٹو شوٹ جاری

ہفتہ 18 اپریل 2020 12:48

عائزہ خان، انمول بلوچ اورفاطمہ حسن کا ایک ساتھ نیا فوٹو شوٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2020ء) اداکارہ عائزہ خان، انمول بلوچ اورفاطمہ حسن نے ڈیزائنر انسب جہانگیر کی عید کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا۔

(جاری ہے)

فوٹو شوٹ انسب جہانگیر کی عید کلیکش ’’موتیا‘‘ کے لیے کروایا گیا ہے جس میں تینوں ماڈلز نے مختلف رنگوں کے کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں۔ عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انمول بلوچ ڈرامہ سیریل’’سزائے عشق‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/04/2020 - 12:48:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :