شہریار منور خود ساختہ تنہائی میں’اسپیشل لوگوں‘ کو یاد کرنے لگے

لاک ڈائون کے دنوں میں ہم جذباتی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، جب تھوڑا عجیب محسوس کرتا ہوں تو پرانی تصویریں دیکھتا ہوں،اداکار

ہفتہ 18 اپریل 2020 13:42

شہریار منور خود ساختہ تنہائی میں’اسپیشل لوگوں‘ کو یاد کرنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور کورونا کے ممکنہ پھیلائو سے بچائو کی صورتحا ل کے پیش نظر خود ساختہ تنہائی اختیار کئے اپنے قریبی دوستوں کو یاد کرنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور اپنے خاص لوگوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کرنے لگے۔

31 سالہ شہریار منور نے لکھا کہ لاک ڈائون کے دنوں میں ہم جذباتی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، اداکار نے بتایا کہ جب وہ تھوڑا عجیب محسوس کرتے ہیں تو پرانی تصویریں دیکھتے ہیں جو ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تھوڑا ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے شہریار منور نے لکھا کہ ہم لوگوں سے سنتے ہیں کہ ایک تصویر اپنے اندر ہزار لفظ سموئے ہوتی ہے جبکہ میرا یہ ماننا ہے کہ ایک تصویر ہزار یادیں، ہزار جذبات کا منبع و ماخذ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

شہریار نے بتایا کہ قرنطینہ میں وہ جن دوستوں کو یاد کررہے ہیں اٴْن میں سے کچھ دوستوں کی تصویریں منسلک کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے یہ دوست صرف دوست نہیں بلکہ میری فیملی ہیں۔شہریار منور کے خاص لوگوں میں ہدایتکار عاصم رضا ، ماہرہ خان ، عدیل حسین ،اداکارہ مایا علی ، زارا نور عباس ، احمد علی بٹ، شہباز شگری ، میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری سمیت دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔اس قبل شیئر کئے جانے والے ایک سوشل میڈیا پیغام میں شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ خود ساختہ تنہائی سے تنگ آگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/04/2020 - 13:42:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :