ثروت گیلانی نے بچوں کیلئے کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دی

بدھ 22 اپریل 2020 11:55

ثروت گیلانی نے بچوں کیلئے کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے صارفین کو بچوں کیلئے کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دی۔کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرکے وقت ضائع کر رہے ہیں تو وہیں اداکارہ ثروت گیلانی اس پلیٹ فارم کے ذریعے گھروں میں موجود بچوں کیلئے نئی نئی چیزیں بنانا سکھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ثروت گیلانی ان دنوں اپنے انسٹاگرام پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے گھروں میں موجود بچوں کیلئے نئی نئی آرٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا بھی جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تو اس مہینے کی مناسبت سے ثروت گیلانی آرٹ ورک کا سہارا لیتے ہوئے بچوں کو اسلام سے متعلق تعلیم بھی دے رہی ہیں۔اسی ضمن میں اداکارہ نے حال ہی میں کارڈ بورڈ سے بچوں کیلئے ایک مسجد بنائی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ان کے آرٹ ورک کو اپنے اپنے گھروں میں بنا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/04/2020 - 11:55:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :