ہر دل عزیز فن کار معین اختر کی 9ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

فنی کیریئر کا آغاز 1966 میں کیا،روزی، انتظار فرمایئے، بنڈ روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا مشہور ڈراموں میں شامل

بدھ 22 اپریل 2020 12:15

ہر دل عزیز فن کار معین اختر کی 9ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کی آج 9ویں برسی منائی جارہی ہے۔لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھرسٹیج ڈرامہ انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معین اختر کے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔

معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ سٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔ساتھی اداکاروں کے مطابق معین اخترمحض اداکار ہی نہیں بلکہ ایک دور کا نام تھا جنھوں نے فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی، فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔

(جاری ہے)

معین اخترکے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، سٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشائد کبھی نہ بھلایا جاسکے۔معین اختر کے کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔معین اختر 22 اپریل سن2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
وقت اشاعت : 22/04/2020 - 12:15:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :