سجاد علی نے من پسند ’قیمہ پراٹھے‘ کی ترکیب بتادی

بدھ 22 اپریل 2020 12:15

سجاد علی نے من پسند ’قیمہ پراٹھے‘ کی ترکیب بتادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنے من پسند قیمے والا پراٹھا بنانے کی ترکیب بتادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجاد علی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کچن میں کھڑے سگھڑ خواتین کی طرح پراٹھا بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔پاپ و کلاسیکل موسیقی میں یکساں مہارت رکھنے والے سجاد علی نے 7 اسٹیپس پر مبنی ویڈیو میں پراٹھا بنانے کی ترکیب بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2 منٹ میں مزیدار ’قیمہ پراٹھا ‘ بنانے کی ترکیب آٹے کا پیڑا لینے سے تلنے اور کھانے تک کے تمام اسٹیپس شیئر کئے۔سجاد علی نے بتایا کہ پراٹھا بنانے کی ابتدا میں دو پیڑے لینے ہیں اور انہیں بیلنا ہے، بیلے ہوئے پیڑوں میں قیمہ بھرنا ہے اور دونوں کو آپس میں ملا کر پراٹھے کی شکل دے دینی ہے۔دونوں پیڑوں کو آپس میں مس کرنے کے بعد بیلنا ہے اور پھر گول شکل آنے پر توے پر ڈال کر تل لیں اور مزیدار قیمہ پراٹھے سے چٹنی کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ ’قیمے کا پراٹھا بنانے کی ترکیب، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’لاک ڈاؤن‘ اور ’کوکنگ‘ کا بھی استعمال کیا۔
وقت اشاعت : 22/04/2020 - 12:15:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :