اداکار ٹام ہینکس کا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے’ کورونا‘ نامی بچے کے نام خط اور تحفہ

ہفتہ 25 اپریل 2020 13:05

اداکار ٹام ہینکس کا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے’ کورونا‘ نامی بچے کے نام خط اور تحفہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام ہینکس نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کورونا نامی بچے کے نام خط اور تحفہ بھیج دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسنجب کورونا وائرسمیں مبتلاہوئے تھے تو آٹھ برس کے آسٹریلین بچے کورونا ڈی وریز نے انہیں نیک تمناؤں کے اظہار کے لیے بھیجے گئے خط میں لکھا تھا کہاسے اپنے نام سے محبت ہے بچے انہیںسکول میں’کورونا وائرس‘ پکارتے ہیں اورجب لوگ مجھے اس طرح پکارتے ہیں توبہت افسوس ہوتا ہے ۔

امریکی اداکار ٹام ہینکس نے خط کے جواب میں لکھاکہ آپ کے خط نے میری اہلیہ اور مجھے بہت راحت پہنچائی اور پہلی بار کسی ایسے فرد کے بارے میں معلوم ہوا ہے جس کا نام کورونا ہے۔ واضع رہے کہ ٹام نے خط کے ساتھ کورونا برانڈ والے ٹائپ رائٹر کو جسے وہ خود قرنطینہ میں استعمال کرتے رہے، بطور تحفہ کورونا ڈی وریز کو بھیج دیا۔
وقت اشاعت : 25/04/2020 - 13:05:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :