بالی ووڈایکشن کامیڈی فلم’چنائے ایکسپرس‘کے ڈائیلاگ پروموز جاری

جمعرات 25 جولائی 2013 13:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جولائی 2013ء) 2007ء کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی ایکشن کامیڈی فلم’چنائے ایکسپرس‘کے ڈائیلاگ پروموزبھی مداحوں کے لیے جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس میں شاہ رْخ اور دپیکا کیساتھ ساتھ ستھیا راج،منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہونگی۔

شاہ رْخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم’اوم شانتی اوم‘کی جوڑی پھر ساتھ نظر آئیگی جسکی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم’چنائے ایکسپرس‘یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر9اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔
وقت اشاعت : 25/07/2013 - 13:05:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :