مہرین سید نے معافی کے اصل معنی سمجھا دیئے

منگل 28 اپریل 2020 15:12

مہرین سید نے معافی کے اصل معنی سمجھا دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) ادکارہ و ماڈل مہرین سید نے معافی کے اصل معنی سمجھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ غلط اور دورسرا ٹھیک ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے رشتے کو اپنی انا سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا اس سے رشتوں میں موجود تلخیاں اور دوریاں ختم ہوتی ہیں اس لیے اپنی انا کو بچانے کی بجائے اپنے رشتوں کو بچائیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2020 - 15:12:46

Rlated Stars :