رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے

جمعرات 30 اپریل 2020 11:16

رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے سینئر اور لیجنڈری اداکار رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اٴْن کی طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رشی کپور گزشتہ سال سمتبر میں ہی کینسر کا علان کرا کر امریکا سے ممبئی واپس آئے تھے اور رواں سال فروری میں ان کی طعیبت ایک بار پھر خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رشی کپور نے 2 اپریل کے بعد سے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا۔ اٴْن کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، امر اکبر انتھونی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی موت کی خبر سب سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دی۔ انہوں نے کہا کہ رشی کپور اِس دٴْنیا سے چلے گئے اور اٴْن کی موت نے انہیں توڑ دیا۔
وقت اشاعت : 30/04/2020 - 11:16:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :