نوین وقار کو لاک ڈائون سے قبل کے دنوں کی یاد ستانے لگی

جمعرات 30 اپریل 2020 11:57

نوین وقار کو لاک ڈائون سے قبل کے دنوں کی یاد ستانے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) اداکارہ نوین وقار کو لاک ڈائون سے قبل کے دنوں کی یاد ستانے لگی۔ا نہوں نے قرنطینہ سے قبل بنائی گئی تصو یر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں وہ اپنی پرانی تصاویر کو دیکھ کر پرانے دنوں کو یاد کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے گھروں میں رہنے اور کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی۔ نوین وقار ڈرامہ سیریل’’بے وفا‘‘ میں دکھائی دی تھیں۔

وقت اشاعت : 30/04/2020 - 11:57:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :