عرفان خان کی صورت میں بہت پیارا بھائی کھودیا ہے، شاہ رخ خان

جمعرات 30 اپریل 2020 16:37

عرفان خان کی صورت میں بہت  پیارا بھائی کھودیا ہے، شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان نے عرفان خان کے انتقال پر کہا کہ وہ آج اپنا بہت پیارا بھائی کھو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں مرحوم اداکار کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے اداکار ، دوست کے ساتھ ساتھ ایک بہت پیارا بھائی بھی کھو چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم اداکار اس دنیا تو چلے گئے لیکن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کی اگلی منزل کے لئے دعا گوہیں اور ہم سب کو بھی ایک دن لوٹ کر اپنے رب کی طرف جانا ہے۔

وقت اشاعت : 30/04/2020 - 16:37:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :