یوٹیوب پر فلمی میلہ ’’وی آر ون‘‘منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 اپریل 2020 16:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 20 سے زائد فیسٹیولز کے منتظمین نے مل کر یوٹیوب پر فلمی میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹیوب کی میزبانی میں 29 مئی کو شروع ہونے والے عالمی فلمی میلے کا نام ’’وی آر ون‘‘ یعنی ہم ایک ہے تجویز کیا گیا ہے۔ یہ میلہ 10 روز تک جاری رہے گا۔جس میں فیچر فلمیں، دستاویزی فلمیں، موسیقی، مزاح اور گفتگو کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 30/04/2020 - 16:37:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :