رشی کپور کی آخری رسومات کی تصاویر جاری، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی شرکت

جمعہ 1 مئی 2020 12:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) بھارتی آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری رسومات کی تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار کی رشی کپور کی آخری رسومات میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ممبئی میں ادا کی گئیں۔

(جاری ہے)

67سالہ اداکار رشی کپور کو 2سال پہلے کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے علاج کے لئے وہ بیرون ملک بھی مقیم رہے اور اس مہلک بیماری سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ ، بیٹے رنبیر کپور ، کرینہ کپور ، رندیر کپور ، سیف علی خان ، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن ، ایان مکرجی اور کچھ دیگر مشہور شخصیات نے بھی رشی کپور کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

وقت اشاعت : 01/05/2020 - 12:49:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :