بھارتی اداکارہ سشمتا سین نے سورة العصر کی تلاوت کرکے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امید ہے کہ بہت جلد پاکستان آؤں، میں 3 مرتبہ کراچی آچکی ہوں اور تینوں ہی مرتبہ مجھے یہاں سے بے حد محبت ملی، پاکستانی مداح کو جواب

جمعہ 1 مئی 2020 13:14

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) معروف بھارتی اداکارہ سشمتا سین نے لائیو سیش کے دوران قرآن پاک کی سورة العصر کی تلاوت کرکے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کردی۔حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ سشمتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچوں کے ہمراہ لائیو سیشن کیا اور اس دوران اداکارہ نے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کی۔لائیو سیشن کے دوران مسلمان مداحوں کی درخواست پر اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بچوں کے ساتھ قرآن پاک کی سورة العصر کی تلاوت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سشمتا سین کی تلاوت کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفیں کی گئیں۔دوسری جانب لائیو سیشن کے دوران اداکارہ سے ملتان کے ایک مداح نے ان سے پاکستان آنے سے متعلق ایک سوال کیا۔اس کے جواب میں سشمتا سین نے کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پاکستان آؤں، میں 3 مرتبہ کراچی آچکی ہوں اور تینوں ہی مرتبہ مجھے یہاں سے بے حد محبت ملی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے سور? العصر کی تلاوت کرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 13:14:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :