ایمن خان سے شادی ظاہری خوبصورتی دیکھ کر نہیں بلکہ باطنی خوبصورتی کی بنا پر کی ، مینب خان

ہفتہ 2 مئی 2020 22:17

ایمن خان سے شادی ظاہری خوبصورتی دیکھ کر نہیں بلکہ باطنی خوبصورتی کی بنا پر کی ، مینب خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) اداکار مینب خان نے کہا ہے کہ ایمن سے شادی کرنے کی وجہ میچورٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایمن سے شادی ان کی ظاہری خوبصورتی دیکھ کر نہیں بلکہ باطنی خوبصورتی کی بنا پر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جب اداکارہ ایمن خان کو ملے تو انہیں لگا کہ وہ ان کی فیملی کے لئے بہترین انتخاب ہے اور وہ رشتوں کی قدر کرنا بھی جانتی ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ انہوںنے اداکارہ ایمن کو شاد ی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد کام کرنے سے نہیں روکا ہے ،وہ اپنی زندگی کے فیصلوں میں خودمختار ہیں ۔۔

وقت اشاعت : 02/05/2020 - 22:17:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :