عائزہ خان نے گھر میں بچوں کیلئے ہر جگہ بے شمار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی وجہ بتادی

ہفتہ 2 مئی 2020 22:52

عائزہ خان نے گھر میں بچوں کیلئے ہر جگہ بے شمار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی وجہ بتادی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء)اداکارہ عائزہ خان نے گھر میں بچوں کے لئے ہر جگہ بے شمار سی سی ٹی وی لگانے کی وجہ بتادی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سی سی ٹی وی کیمرے خالی ان کے گھر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ انہوں نے یہ کیمرے اپنی والدہ کے گھر بھی لگائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس کے ذریعے وہ باہر رہتے ہوئے بھی بچوں کی سر گرمیوں سے آگاہ رہتی ہیں اور ان کی اس عادت سے ان کے گھر والے بہت تنگ ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ان کے گھر میں ہر وقت سیب موجود ہونے کی وجہ ان کے شوہر دانش تیمور اور بچے حورین اور ریان ہیں کیونکہ انہیں یہ پھل بے حد پسند ہے۔ عائزہ خان ڈرامہ مہرپوش میں شوہر دانش تیمور کے ساتھ اداکاری جوہر دکھا رہی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 02/05/2020 - 22:52:07