اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت خرابی کی افواہوں کی تردید

نصیر الدین شاہ بالکل خیریت سے ہسپتال نہیں اپنے گھر میں موجود ہیں ، اہلخانہ

ہفتہ 2 مئی 2020 23:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) بولی وڈ کے ایک اور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کے حوالے سے بھی افواہیں سامنے آئیں کہ انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تاہم نصیرالدین شاہ کی فیملی سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی اور واضح کیا کہ نصیرالدین شاہ بالکل خیریت سے ممبئی میں اپنے گھر میں موجود ہیں۔

نصیرالدین شاہ کے بیٹے اداکار ویوان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد کے بیمار ہونے کی افواہوں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔

(جاری ہے)

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’سب کچھ ٹھیک ہے، بابا بالکل خیریت سے ہیں، ان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی ساری افواہیں بیبنیاد ہیں، ہم عرفان بھائی اور چنٹو جی (رشی کپور) کے لیے دعا کرتے ہیں، ان کی بیحد یاد آرہی ہے، یہ یقیناً ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے‘۔

نصیر الدین شاہ کی بھتیجی سائرہ شاہ حلیم نے بھی بھارتی میڈیا کو بتایا کہ نصیرالدین شاہ بالکل صحت مند ہیں اور ممبئی میں اپنی اہلیہ رتنا پاٹھک کے ساتھ اپنے گھر میں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد نے نصیرالدین شاہ اور ان کی فیملی سے بات کی اور انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 23:21:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :