نیٹ فلکس پر پاکستانی شارٹ فلم ستارہ بہترین سکرین پلے ہے ، شرمین عبید چنائے

اتوار 3 مئی 2020 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2020ء) معروف پاکستانی فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ان کی نیٹ فلکس پر جاری فلم ستارہ ایک بہترین سکرین پلے ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر نے مزید بتایا کہ فلم’ستارہ‘ پہلی پاکستانی شارٹ فلم ہے جو نیٹ فلیکس پرریلیز کی گئی ہے ۔واضع رہے کہ فلم ’ستارہ‘ میں ایک نوجوان لڑکی کی مرضی کے خلاف ہونے والی شادی کی کہانی اس کی چھوٹی بہین کے نظریے سے دکھائی گئی ہے اور فلم میشن فیسٹیول 2019میں بہترین سکرین پلے ، بہترین میوزک سکور اور انسان دوست ایوارڈ جیت چکی ہے ۔

وقت اشاعت : 03/05/2020 - 13:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :