اداکارہ صباء قمر ، شگفتہ اعجاز اور صائمہ نور کل اپنی سالگرہ منائیں گی

صائمہ نور ، شگفتہ اعجاز 49ویں ،صبا قمر 36ویں سالگرہ منائیں گی

پیر 4 مئی 2020 12:22

اداکارہ صباء قمر ، شگفتہ اعجاز اور صائمہ نور کل اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) اداکارہ صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز کل (منگل)کو اپنی 49ویں جبکہ اداکارہ صبا قمر 36ویں سالگرہ منائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمسٹار صائمہ نور 5مئی 1971 کو ملتان میں پیدا ہوئیں۔ فلم انڈسٹری میں صائمہ نور نے ابتدا سے لیکر ابھی تک بے شمار کامیاب فلمیں کی ہیں۔ صائمہ نور اور سلطان راہی مرحوم کی جوڑی فلم بینوں میں بڑی مقبول ہوئی اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے دور کے تمام ہیروز کے ساتھ فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کیا۔

ٹی وی کی اداکارہ شگفتہ اعجاز 5مئی 1971 کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ شگفتہ اعجاز نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ شگفتہ اعجاز کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب ڈرامہ سیریل ہیں۔ جس میں شگفتہ اعجاز نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور آج بھی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اداکارہ صبا قمر5مئی 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز اور بعدازاں ٹی وی ڈراموں میں بے مثال اداکاری سے اپنی شناخت قائم کی۔ صبا قمر نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ پاکستانی اردو فلموں اور بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی اداکاری کی ہے۔ صبا قمر نے بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

وقت اشاعت : 04/05/2020 - 12:22:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :