زندگی میں جس بھی چیز کی خواہش کی اللہ تعالیٰ نے اسے پورا کر دیا ‘ صاحبہ

ہمارے چینل کو پرستاروں کی جانب سے بیحد پذیرائی مل رہی ہے ‘ انٹر ویو

پیر 4 مئی 2020 12:22

زندگی میں جس بھی چیز کی خواہش کی اللہ تعالیٰ نے اسے پورا کر دیا ‘ صاحبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) نامور اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ زندگی میں جس بھی چیز کی خواہش کی اللہ تعالیٰ نے اسے پورا کر دیا اور یہ اس ذات کا خصوصی کرم ہے ، میں اور افضل خان اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں جسے پرستاروں کی بیحد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ آپ کے دل میں جو خواہش پیدا ہو اور خدا کی ذات اسے پورا کر دے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پر اس کا خصوصی کرم ہے اور اس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ۔

میں بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کے دل کی ہر خواہش پور ی ہوئی ہے ۔ صاحبہ نے کہا کہ افضل خان بھرپور توجہ دینے والے شوہر اور والد ہیں اور ہم ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں ، جس طرح گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کا سہارا ہوتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم دونوں یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں اور ہمارے پرستاروں کی جانب سے بیحد پذیرائی مل رہی ہے۔
وقت اشاعت : 04/05/2020 - 12:22:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :