موسیقی میرا جنون ہے ،دیکھنے والوں کو اسکی جھلک بھی نظر آتی ہو گی‘ سجاد علی

کسی کے اچھے کام پر تعریف کرنے میں کبھی کنجوسی سے کام نہیں لیا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

پیر 4 مئی 2020 12:22

موسیقی میرا جنون ہے ،دیکھنے والوں کو اسکی جھلک بھی نظر آتی ہو گی‘ سجاد علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) نامور گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ موسیقی میرا جنون ہے اور دیکھنے والوں کو اس کی جھلک بھی نظر آتی ہو گی ،جب بھی کوئی گیت پیش کرتا ہوں تو اپنی ثقافت کو ضرور پیش نظر رکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سجاد علی نے کہا کہ نئے آنے والے گلوکار بھی اچھا کام کر رہے ہیں کیونکہ مجھے دوسرے پر بلا جواز تنقید کرنا عجیب سا لگتا ہے ۔ ہر شخص کو معلوم ہے کہ وہ جو کام کر رہا ہے اسے لوگ کتنا پسند کر رہے ہیں تو پھر آپ کیوں کسی کو مایوس کرنے کا بیڑہ اٹھائیں۔ انہوںنے کہا کہ جو اچھا کام کرتا ہے اس کی دل کھول کر تعریف کرتا ہوں کیونکہ اس سے اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور میں نے اس میں کبھی کنجوسی سے کام نہیں لیا ۔

وقت اشاعت : 04/05/2020 - 12:22:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :