پہلی بار جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے کا ایک ساتھ گانا

دونوں گلوکاروں نے پہلی بار ایک ساتھ پرفارمنس کی ‘ دونوں کا مذکورہ گانا 8 مئی کو ریلیز ہوگا

پیر 4 مئی 2020 12:22

پہلی بار جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے کا ایک ساتھ گانا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی۔

(جاری ہے)

26 سالہ جسٹن بیبر اور 26 سالہ آریانا گرانڈے دونوں ہی دنیا بھر میں مقبول گلوکار ہیں اور دونوں کی منفرد پہنچان ہے، اگرچہ دونوں گلوکار دیگر ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں تاہم پہلی بار دونوں نے ایک چیئرٹی فنڈ کے لیے گانا ریکارڈ کروادیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آریانا گرانڈے اور جسٹن بیبر نے فرسٹ ریسپانڈر چلڈرین فاؤنڈیشن نامی فلاحی تنظیم کے لیے چیئرٹی فنڈ جمع کرنے کے لیے گانا گایا ہے۔دونوں گلوکاروں نے (اسٹک ود یو) کے عنوان سے تیار کیے گئے گانے میں پہلی بار ایک ساتھ پرفارمنس کی ہے اور دونوں کا مذکورہ گانا 8 مئی کو ریلیز ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/05/2020 - 12:22:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :