حکومت بیوٹی سیلونز کو کھولنے کی اجازت دے۔روبی شہزاد

اس کام سے وابستہ بیوٹیشنز اور سیلون کے مالکان مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے۔

منگل 5 مئی 2020 12:31

حکومت بیوٹی سیلونز کو کھولنے کی اجازت دے۔روبی شہزاد
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) معروف بیوٹیشن روبی شہزاد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بیوٹی سیلونز کو کھولنے کی اجازت دے کر بہت ساری بیوٹیشنز کو مالی مشکلات سے نجات دلائی جائے۔ایک ملاقات کے دوران روبی شہزاد نے کہاکہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے کیئے جانیوالے لاک ڈائون نے ہزاروں بیوٹیشنز اور سیلونز کے مالکان کو مالی مشکلات کا شکار بنا دیاہے جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں روبی شہزاد نے کہ اس کام سے وابستہ ہزاروں میک اپ آرٹسٹ و بیوٹیشنز بیروزگار ہوچکی ہیں اور کوئی اور کام نہ ہونے سے انہیں اپنے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو چکاہے اس کے ساتھ ساتھ بیوٹی سیلونز بند ہونے سے ان کا کرایہ اداکرنا بھی مشکل ہو چکاہے جبکہ بند بیوٹی سیلونز کے مالکان ہرماہ باقاعدگی سے کرایہ لے رہے ہیں روبی شہزاد کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ ان بند بیوٹی سیلونز کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عید کا سیزن لگا کر کرایہ کی ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ میک اپ آرٹسٹ اور بیوٹیشنز کو بھی روزگار مہیا ہو سکے روبی شہزاد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان بیوٹی سیلونز کے بندہونے سے سیلونز میں موجود بیوٹی کاسمیٹکس پراڈکٹس بھی خراب ہو کر ضائع ہورہی ہیں جو ہم سب کے لیئے بہت بڑا مالی نقصان بھی ہے اس لیئے ہمیں عید سے قبل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے بیوٹی سیلونز کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کی روزی روٹی کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں ملازمین کے چولہے بھی جلاسکیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2020 - 12:31:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :